21 فروری 2013
وقت اشاعت: 11:53
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سرے کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا
جیو نیوز - لندن… سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سرے کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا۔ سرے کاؤنٹی کے اعلامیے کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سرے کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا ہے۔ رکی پونٹنگ گریم اسمتھ اور کیون پیٹرسن کو جوائن کریں گے۔ رکی پونٹنگ آئندہ سیزن میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔ رکی پونٹنگ گذشتہ سال دسمبرمیں جنوبی افریقا کیخلاف پرتھ ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔