تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 11:53

چنئی ٹیسٹ کاپہلادِن، آسٹریلیا کے 7وکٹوں کے نقصان پر316رنز

جیو نیوز - چنئی …چنئی ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دن کے اختتام پر 7وکٹوں کے نقصان پر 316رنز بنالئے ہیں،مائیکل کلارک نے شاندار سینچری اسکور کی،چنئی میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔وارنر اور کووون کی پارٹنر شپ نے آسٹریلیا کو 64 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا کوون 29 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے،وارنر نے 59 رنز بنائے فل ہیوز چھ اور شین واٹسن 28 رنز بناسکے ،چھٹی وکٹ پر مائکل کلارک اور ہینریکس نے 151 رنز کی شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم بنادی ،ہینریکس 68 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، آج جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ،7،وکٹ پر 316رنز بنالئے تھے ،مائیکل کلارک 103اور پیٹر سڈل 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بھارت کی جانب سے ایشون نے چھ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.