22 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:53
سنچورین :ہاشم آملہ نروس نائنٹیز کا شکار
جیو نیوز - سنچورین … جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ پاکستان کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔ وہ صرف 8 رنز کے فرق سے کیریئر کی 20 ویں سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ سینچورین میں پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے آخری کرکٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں ہاشم آملہ نے مشکل وقت میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، وہ کیریئر کی بیسویں سنچری کی طرف گامزن تھے کہ راحت علی نے 92 کے انفرادی سکور پر انہیں وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ ہاشم آملہ اپنے کیریئر کا 70 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے اب تک 19 شاندار سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں سکور بنا رکھی ہیں۔ ایک اننگز میں 311 ان کا بہترین سکور ہے۔