تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 19:13

جب تک فٹ ہوں، کھیلتا رہوں گا، شاہدآفریدی

جیو نیوز - لاہور…بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ جب تک فٹ ہیں اور شائقین انہیں پسند کرتے ہیں وہ کھیلتے رہیں گے۔ لاہور میں اپنے ریسٹورنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ریسٹورنٹ بزنس میں آنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کرکٹ ایک عارضی چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کرکٹ نہیں چھوڑ رہے۔ جب تک فٹ ہیں کھیلتے رہیں گے ،کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ کرکٹ چھوڑ دوں۔ ٹی 20 کے ساتھ ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہوں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں نمبر پر آکر ہمیشہ بوم بوم نہیں کیا جاسکتا۔ ٹیسٹ کے مقابلے میں مختصردورانیے کی کرکٹ میں ساوتھ افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.