23 فروری 2013
وقت اشاعت: 17:53
آل پاکستان فٹبال: فائنل پاک اسٹیل اور اعظم اسپورٹس کے درمیان ہوگا
جیو نیوز - کراچی … شکیل یامین کانگا … پاکستان اسٹیل اور اعظم اسپورٹس نے بالترتیب باچا شہید کلب چمن اور اعظم اسپورٹس نے نیشنل بینک وائٹ کو شکست دے کر آل پاکستان نیشنل بینک فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا،ٹائٹل کیلئے میچ اتوار کو کھیلا جائے گا، ایم این اے ساجد احمد مہمان خصوصی ہوں گے۔ کالونی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر پر منعقدہ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اسٹیل نے طارق جونیئر کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت باچا شہید چمن کو 1-0سے شکست دی جبکہ اعظم اسپورٹس نے نیشنل بینک وائٹ کو 2-0کی اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کے دونوں گول انٹرنیشنل کھلاڑی شاکر لاشاری نے اسکور کئے۔