تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2013
وقت اشاعت: 3:34

قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی جوہانسبرگ روانہ

جیو نیوز - لاہور…پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی جوہانسبرگ روانہ ہو گئے ہیں۔ آٹھوں کھلاڑی رات ایک بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ سے براستہ دبئی جوہانسبرگ روانہ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے ساتھ 2 ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے جانے والے کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی ، عمر اکمل ، کامران اکمل ، شعیب ملک ، احمد شہزاد ، وہاب ریاض ، اسد علی اور ذوالفقار بابر شامل ہیں ، روانگی کے وقت کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا ، کرکٹ بورڈ کا کوئی عہدے دار کھلاڑیوں کے ساتھ موجود نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.