تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 فروری 2013
وقت اشاعت: 17:18

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز ،کھلاڑیوں کی خامیوں کا پتہ چل گیا، عبدالرزاق

جیو نیوز - لاہور…ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ساوٴتھ افریقاکے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیوں کا پتہ چل گیا ہے، اب ان کو سامنے رکھ کر مستقبل کی حکمت عملی بنانی چاہیے۔لاہور میں گفتگو کرتے ہو ئے آل راوٴنڈرنے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم عرصہ سے متحدہ عرب امارات، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور بھارت میں کھیلتی چلی آ رہی ہے۔ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز مختلف ثابت ہوئیں۔ یونس خان کے علاوہ ذہنی طور پر کوئی تیار دکھائی نہیں دیا،ایسا دکھائی دیا کہ قومی کھلاڑی ہوم ٹیم کے بالروں کے خوف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ مختصر دورانیئے کی کرکٹ میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.