تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:58

پاکستان اور چیک ری پبلک کے درمیان کیرم سیریز کراچی میں شروع

جیو نیوز - کراچی…پاکستان اور چیک ری پبلک کی ٹیموں کے درمیان کیرم سیریز کراچی میں شروع ہوگئی،سنگلز مقابلوں میں پاکستانی کیرم کھلاڑی چھائے رہے۔کراچی کے پاک انٹرنیشنل کیرم کلب میں جاری سیریز کے پہلے دن سنگلز مقابلے ہوئے، جس میں پاکستان کے محمد عامر، عبدالصمد اور شاہد الرحمن نے چیک ری پبلک کے کارلوس نواک کودو صفر سے شکست دے دی، پاکستان کے ضیاء الدین، محمد شفیق اور سلمان نے بھی چیک ری پبلک کے ہورسٹک سیمونسکی (Horstik simunsky)کو ہرادیا،سیریز کے ڈبلز مقابلے آج ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.