تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:33

بھارت نے اپنے کھلاڑیوں کو روک دیا،پاک بھارت اسنوکر سیریز ملتوی

جیو نیوز - کراچی…عباس ٹاؤن دھماکے کے بعد بھارت نے اسنوکر ٹیم کراچی بھیجنے سے انکار کردیا جس کے بعد پاک بھارت اسنوکر سیریز ملتوی کردی گئی، سیریز 7مارچ سے کراچی میں شروع ہونا تھی۔کراچی میں حالیہ دھماکے اور کشیدہ صورحال کے باعث پاک بھارت اسنوکر سیریز ملتوی کردی گئی، 4 بھارتی کیوئسٹ کو گزشتہ رات پاکستان کے ویزے جاری کئے گئے، لیکن بھارتی حکام نے کراچی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کھلاڑی کو کراچی جانے سے روک کردیا، پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ سیریز کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں،سیریز 7مارچ سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں شروع ہونا تھی، بھارتی کھلاڑیوں کو کل کراچی پہنچنا تھا ، لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے سیریز ملتوی کرنا پڑی، امکان ہے پاک بھارت اسنوکر سیریز جون یا جولائی میں کرائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.