تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:53

آسٹریلین کرکٹرزکے دورہ پاکستان کا فیصلہ ٹیم اور بورڈ کو کرنا ہے،ہائی کمشنر

جیو نیوز - کراچی …پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو کرنا ہے۔ کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کی اپنی خواہش ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر کرکٹ میچز کھیلے، لیکن یہ فیصلہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی باتیں اب تک وہاں کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کیذہن میں ہیں، پیٹر ہیورڈ نے مزید کہا کہ اس وقت آسٹریلوی ٹیم بھارت کے دورے پر ہے جہاں اس کی کارکردگی اچھی نہیں، ٹیم بھارت کے دورے کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایشز سیریز کھیلنے روانہ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.