10 مارچ 2013
وقت اشاعت: 1:14
قطر میں اونٹوں کی سالانہ ریس کا انعقاد
جیو نیوز - قطر....عرب ممالک میں اونٹوں کی ریس کو ایک خاص اہمیت اور منفردمقبو لیت حاصل ہے جسے تفریح کے ساتھ ساتھ طا قت اور دولت کی علامت بھی سمجھاجاتاہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی قطر میںاونٹوں کی سالانہ رےس کا انعقا دکےا گےا جس میںدنےا بھر سے لائے گئے4ہزار440اونٹوں نے حصہ لےا۔7روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں148رےسوں کا انعقاد کےا گےا جس مےں12کلومےٹر طوےل 3رےس ٹرےکس پر سینکڑوں اونٹ گرد اُڑاتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دھن میں مگن نظر آئے۔ اس ریس کو مزید پر کشش بنانے کےلئے جدید ٹیکنالو جی کا استعمال بھی کیا گیااور انسانوں کی جگہ کمال(Kamal)نامی رو بو ٹک جاکےز ریس کے دوران اونٹ کی پیٹھ پر بیٹھ کر اونٹ سوار کے فرائض سر انجام دیتے نظر آئے۔ریس کے آغاز کے وقت اونٹوں کی پیٹھ پر ان رو بوٹس کو مضبو طی سے باندھ دیا گےا جنہےںاونٹ کے مالکان ریس میں دوڑتے اونٹوں سے کچھ فاصلے پر چلتی گا ڑی سے ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کرتے دکھائی دےے۔