تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:37

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

جیو نیوز - ڈنیڈن …انگلش بیٹسمینوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے دوسری اننگزایک وکٹ کے نقصان پر 234 رنز سے شروع کی، کیوی بالرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم نے دن کا اختتام 6 وکٹ 421 رنز پر کیا، نک کامپٹن نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز بنائے۔ نائٹ واچ مین اسٹیون فن 56 اور جوناتھن ٹراٹ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیل ویگنر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 مارچ سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.