تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 مارچ 2013
وقت اشاعت: 10:33

اذلان شاہ ہاکی:آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-6 سے ہرادیا

جیو نیوز - ایپوہ…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عالمی چمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 6۔ صفر سے شکست دے دی۔ملائشیا میں جاری ایونٹ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، عالمی چمپئن آسٹریلیا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں 4 گول اسکور کئے۔ دوسرے ہاف میں بھی آسٹریلیا نے 2 مزید گول اسکور کرکے چھ صفر کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ جیکب ویٹن دو گول کے ساتھ نمایاں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.