تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 مارچ 2013
وقت اشاعت: 5:42

بارباڈوس ٹیسٹ،زمبابوے پہلی اننگ میں 211 رنز بناکر آوٹ

جیو نیوز - بارباڈوس…ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم 211 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، مارلن سیمیولز نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا بارباڈوس میں جاری ٹیسٹ کے پہلے دن زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیالیکن مہمان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 211 رنز پر آوٹ ہوگئی۔۔ٹینو ماوویو 50 رنز کے ساتح نمایاں رہے۔ مارلن سیمئیول نے چار اور شیلنگفرڈ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے دو وکٹ پر 18 رنز بنائے تھے، کرس گیل 11 اور ڈیرن براوو بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.