13 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:25
دبئی کے پو لو میچ میں گھو ڑوں کی جگہ اونٹوں نے لے لی
جیو نیوز - دبئی …پو لو میچ یو ں تو گھو ڑوں پر کھیلا جا تا ہے لیکن نئے زما نے میں کھلاڑی انداز بھی نئے اپنانا پسند کرتے ہیں جسکی تازہ ترین مثال دبئی میں دیکھنے کو ملی۔دبئی میں آجکل نئے انداز کا پولو تیزی سے مقبولیت حاصل کرتا نظر آرہا ہے جس میں کھلاڑی گھوڑوں کے بجائے صحرائی جہاز اونٹوں پر سوار نظر آتے ہیں۔گو اونٹوں کی لمبی گردن اور کوہان کی وجہ سے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں تیزی دکھانے میں مشکلات درپیش رہتی ہیں لیکن پھر بھی کھیل کا یہ نیا انداز اُنکی دلچسپی بنائے رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اونٹوں کو پولو کے میدان میں اُتارنے کے لیے ایک سال کی تربیت درکار ہوتی ہے لیکن ناتجربہ کار کھلاڑی ٹرینر کی مدد سے باآسانی اس کھیل کا حصہ بن سکتا ہے۔