تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 مارچ 2013
وقت اشاعت: 11:2

آئی پی ایل کاچھٹا ایڈیشن 3 اپریل سے، جیو سوپر تمام میچز دکھائے گا

جیو نیوز - کراچی…انڈین پریمئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا،ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ اگلے ماہ ہونے والے ایونٹ میں 9 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ فائنل 26 مئی کو کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 2 اپرل کو ہوگی۔افتتاحی تقریب سمیت آئی پی ایل چھٹے ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔پہلا میچ دفاعی چمپئن کولکتہ نائٹ رائنڈرز اور دہلی ڈئیر ڈیولز کے درمیان کولکتا میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.