15 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:18
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 192 رنز کا ہدف
جیو نیوز - سنچورین … جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 192رنز کا ہدف دے دیا، بارش سے متاثرہ میچ 44 اوور تک محدود کردیا گیا تھا، محمد عرفان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز نے میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا ، بارش کے باعث میچ ایک گھنٹہ سے زیادہ دیر رکا رہا جس کے بعد میچ 44 اوورز تک محدود کردیا گیا، جنوبی افریقی ٹیم 43.2 اوورز میں 191 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، فرحان بہر دین 58 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔