تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:22

جناح کالج نے انٹر کا لجیٹ ہاکی جیت لی

جیو نیوز - کراچی …ڈائریکٹریٹ آف فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی آف کراچی کے زیر اہتمام ہونے والی انٹر کالجیٹ ہاکی چمپئن شپ کا فائنل فیکلٹیز اور جناح کالج کے مابین کھیلا گیا جس میں جناح کالج نے سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی محمد اقبال سیکرٹری ایف بی آر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اور کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیل سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے اور مستقل بنیادوں پر اسی طر ح کے ٹورنامنٹ ہو تے رہنا چاہیئے۔ اس موقع پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز خان، جاوید اقبال اور کامل حسن بھی مو جو د تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.