تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:2

قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا

جیو نیوز - کراچی…قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل کراچی زیبراز اور کراچی ڈالفنز کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گاراولپنڈی میں کھیلا جانے والا میچ کل صبح 10 بجے شروع ہوگا، کراچی زیبراز کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال جبکہ کراچی ڈالفنز کی کپتانی فاسٹ بولر محمد سمیع کررہے ہیں، اس میچ میں شاہ زیب حسن، خالد لطیف، فواد عالم اور سرفراز احمد ڈالفنز کی جانب سے جبکہ خرم منظور اور انور علی زیبراز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.