تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:31

ڈیوڈ بیکہم نے چینی بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی ، مفید مشوروں سے نوازا

جیو نیوز - بیجنگ … کھلاڑی ہر عمر اور انداز میں کھلاڑی رہتا ہے، چین کے دورے پر آئے ہوئے عظیم انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم نے گراوٴنڈ میں کوٹ اتار کر بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلی اور خوب مزے کئے۔ بیجنگ میں موجود ڈیوڈ بیکہم نے بچوں کے فٹ بال ٹریننگ گراوٴنڈ کا دورہ کیا۔ وہاں موجود بچے بیکہم کو سامنے دیکھ کر خوش ہوئے۔ بیکہم نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فٹ بال کھیلنے کی ٹھانی۔ کوٹ اتارے اور ٹائی کو قمیض سے اندر کرکے بیکہم نے فٹ بال کھیلنا شروع کی۔ ان کی پاسز اور گیند پر کک مارنے سے بالکل معلوم نہیں ہورہا تھا کہ وہ قیمتی جوتے پہنے ہوئے ہیں۔ بچوں نے بیکہم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور فٹ بال کے کھیل کے مفید مشورے لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.