21 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:48
چوتھا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرادیا، سیریز 2-2 سے برابر
جیو نیوز - ڈربن … پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی، پانچواں ون ڈے فیصلہ کن ہوگا، کپتان مصباح الحق اور عمران فرحت نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 234 رنز بناسکی۔ پاکستان ٹیم نے 235 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں7 وکٹوں پر حاصل کیا۔