تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:50

بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں بھی ہرادیا، کلین سوئپ مکمل

جیو نیوز - دہلی … بھارت نے آسٹریلیا کو دہلی ٹیسٹ میں 6 وکٹ سے شکست دے دی، اس کامیابی کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز 4-0 سے اپنے نام کرلی۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے دن بھارت نے پہلی اننگز 8 وکٹ پر 266 رنز سے آگے بڑھائی، میزبان ٹیم اسکور میں صرف 10 رنز کا اضافہ کرکے آوٴٹ ہوگئی، ناتھن لائن نے 7 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، پوری ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پیٹر سڈل 50 رنز کے ساتھ کامیاب بیٹسمین رہے۔ رویندرا جڈیجا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، میزبان ٹیم نے 155 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چیتیشور پجارا 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ اس کامیابی کے بعد بھارت نے 4 میچز کی سیریز 4-0 سے جیت لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.