25 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:8
شاہد آفریدی سمیت 3 کھلاڑی جنوبی افریقا سے کراچی پہنچ گئے
جیو نیوز - کراچی … جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سابق کپتان شاہدآفریدی سمیت 3 کھلاڑی خاموشی سے کراچی پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کا طویل دورہ کرنے کے بعد مصباح الیون کے کھلاڑیوں نے وطن واپس پہنچنا شروع کردیا ہے۔ پانچویں ایک روزہ میچ کے اختتام کے چند ہی گھنٹوں بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی دبئی کیلئے روانہ ہوگئے ، جہاں سے شاہد آفریدی، اسد شفیق اور یونس خان خاموشی سے آج کراچی پہنچ گئے۔ کپتان مصباح الحق سمیت باقی کھلاڑی اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور کل صبح 3 بجے لاہور پہنچیں گے۔