تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:9

کولمبیا :بپھرے بیلوں نے 2 افراد کی جان لے لی،15زخمی

جیو نیوز - بگوٹا....بل فائٹنگ کولمبیا میں عوام کا پسندیدہ کھیل ہے کولمبیا میں بل فائٹنگ میلے میں بپھرے بیلوں کو لال کپڑا دکھانا مہنگا پڑ گیا۔ مشتعل بیلوں نے ٹکریں مار کر 2 کی جان لے لی اور 15 کو زخمی کردیا۔کولمبیا کے علاقے کیریبئن کوسٹ میں بل فائٹنگ میلے کے دوسرے روز مقابلے کے لیے رنگ میں اترنے والے بل فائٹرز کو بے قابو بیلوں نے ٹکریں ماریں اور سینگوں پر اٹھا اٹھا کر زمین پر پٹخا۔ بیلوں سے لڑائی میں ایک بل فائٹر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا اسپتال میں چل بسا۔ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کے دل تک بیل کا سینگ گھس گیا تھا۔ جانوروں کی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے باوجود بل فائٹنگ کولمبیا میں عوام کا پسندیدہ کھیل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.