تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:59

سپرایٹ ٹی20:فیصل آباد نے بہالپور کو63رنزسے ہرا دیا

جیو نیوز - لاہور…لاہور قزافی اسٹیڈیم میں سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے روز پہلے ہی میچ فیصل آباد ویلزنے 63رنز سے جیت لیا،ایونٹ کاپہلا میچ بالکل یکطرفہ رہا،فیصل آباد وولوز نے بہاول پور کے خلاف 154رنزاسکورکیے،علی وقاص نے 39،آصف علی نے 34فرخ شہزاد نے 30رنزبنائے۔بہاول پوراسٹیگز صرف 91رنزبناسکی،فاتح ٹیم کے خرم شہزاد نے چارکھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔یوں فیصل آباد کی ٹیم 63رنز سے جیت گئی۔دوسرے میچ میں ملتان ٹائیگرز نے ایبٹ آباد فالکنز کو 5وکٹ سے شکست دی۔ایبٹ آباد نے 141رنزاسکورکیے،عدنان رئیس نے 34رنزاسکورکیا۔شعیب مقصود اورذوالفقاربابرنیتین تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ملتان ٹائیگرز پانچ وکٹ پرہدف تک پہنچ گئی۔ذیشان اشرف 58رنزکیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.