تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 11:26

سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ اسٹالینز نے ایبٹ آبادفیلکن کو ہرادیا

جیو نیوز - لاہور…کپتان شعیب ملک کے جارحانہ 68 رنز کی بدولت سیالکوٹ اسٹالینز نے ایبٹ آباد فیلکنز کو شکست دے دی ۔لاہور میں جاری ایونٹ میں ایبٹ آباد کے کپتان جنید خان نے تو ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن سیالکوٹ کی بالنگ کے سامنے ایبٹ آباد کے بیٹسمین کھل کر نہ کھیل سکے۔ 20 اوورز میں ایبٹ آباد فیلکنز نے 9 وکٹ پر 135 رنز بنائے۔ یاسر حمید 43 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔ رضا حسن نے 3 جبکہ رانا نوید الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں سیالکوٹ کی ٹیم نے ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان شعیب ملک 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست دکھا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.