30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:55
میامی اوپن ٹینس ڈبلز فائنل آج ہوگا، اعصام اور روزے جیت کیلئے پرامید
جیو نیوز - میامی … پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آج رات میامی اوپن ٹینس کے مینز ڈبلز فائنل میں ایکشن میں ہوں گے، اعصام اور روزے جیت کیلئے پر امید ہیں۔ اے ٹی پی 1000 ٹورنامنٹ میامی اوپن میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین روزے نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ آج رات ان کا مقابلہ پولینڈ کی جوڑی مائیرز فیرسٹن برگ اور مارسن مٹوسکی سے ہوگا۔ اعصام اور جولین روزے کی جوڑی 2012ء میں 2 ٹائٹل جیت چکی ہے۔