تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:49

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: 11 ممالک کی شرکت کی تصدیق

جیو نیوز - کراچی …شکیل یامین کانگا … ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والا ایونٹ کراچی میں 27 اپریل سے 3 مئی تک منعقد ہوگا۔چیمپئن شپ میں امکان ہے کہ 16 سے 18 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افغانستان، چین، ہانگ جانگ، بھارت، ایران، کویت، منگولیا، فلپائن، ساؤتھ کوریا، شام اور قطر کی ٹیمیں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کو شرکت کی تصدیق کرچکی ہیں۔ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں ورلڈکپ جیتنے والے محمد آصف کے علاوہ دیگر ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں میں حمزہ اکبر، عمران شہزاد، سابق ایشین نمبر دو محمد سجاد، اسجد اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی اسنوکر ٹیم کا کیمپ 10 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اسنوکر فیڈریشن کا اجلاس جمعے کو ہوا جس میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی گئی۔ حمزہ اکبر نمبر ون قرار دیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران شہزاد نمبر دو سیڈ، محمد سجاد نمبر تین اور عبدالستار نمبر چار سیڈ ہوں گے۔ ٹاپ ایٹ کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہوں گے۔ دریں اثنا پاکستانی کھلاڑی محمد ماجد علی اور حمزہ اکبر ایشین ایشین انڈر 21 اسنوکرچیمپئن شپ اپنی مہم کا آغاز پیر سے کریں۔ ٹورنامنٹ میں 10 ممالک کے 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے روز یکم اپریل کو پاکستانی کھلاڑی حمزہ اکبر کا مقابلہ بھارت کے وشال وایا سے جبکہ محمد ماجد علی کا مقابلہ راہول سچ دیو سے ہوگا۔ 3 اپریل کو محمد ماجد علی کا مقابلہ یو اے ای کے بدر عبید خلیفہ المہری سے جبکہ حمزہ اکبر کا مقابلہ ایران کے سیوش مزایانی سے ہوگا۔ 4 اپریل کو محمد ماجد علی ہانگ کانگ کے وان نانسین سن مان سے جبکہ حمزہ اکبر کا مقابلہ بھی ہانگ کانگ کے لی اونگ مان ہوئی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز 5 اپریل سے ہوگا جبکہ کوارٹرز فائنلز اور سیمی فائنلز 6 اپریل کو اور فائنل 7 اپریل کو ہوگا۔ راؤنڈ رابن اور پری کوارٹر فائنلز بیسٹ آف سیون فریم پر مشتمل ہوگا جبکہ کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز بیسٹ آف نائن اور فائنل بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.