تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:49

یوتھ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم سنگا پور روانہ

جیو نیوز - لاہور…سنگا پور میں انڈر 16 یوتھ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم لاہور سے روانہ ہو گئی ہے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپیئن اور کوچ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ یوتھ ایشیا کپ میں نئے فارمیٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو تیاری کروائی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے غیر ملکی ٹیمیں نہیں آ رہیں حالانکہ دوسری ٹیموں کے آنے سے ہاکی کے کھیل کو فروغ ملے گا اور پاکستان کا بہتر تاثر پیدا ہو گا۔ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ کہ ٹیم آئندہ سال ہونے والے یوتھ اولمپک کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.