2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:35
آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب آج شام ساڑھے 7 بجے ہوگی
جیو نیوز - کراچی …رنگوں سے سجی انڈین پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب آج شام ساڑھے سات بجے ہوگی، جیو سوپر اپنے ناظرین کے لئے یہ میلہ براہ راست نشر کرے گا۔ آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں جلوے بکھیرتے بالی ووڈ اسٹارز کی کہکشاں آج رات شایقین کو جھومنے پر مجبور کردے گی، کہیں پریانکا چوپڑا اپنا جلوہ دکھائیں گی تو کہیں اکشے کمار سب سے بڑا کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیں گے۔رنگوں سے سجا یہ میلہ آپ آج رات ساڑھے سات بجے صرف جیو سوپر پردیکھ سکیں گے۔