4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:38
انڈر 16 ایشیاء کپ ہاکی: پاکستان نے چائنیز تائی پے کو 16-1 سے ہرادیا
جیو نیوز - سنگاپور … انڈر 16 ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چائینز تا ئی پے کے خلاف گولز کی بارش کردی اور مخالف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 16 گولز سے شکست دیدی، 3 کھلاڑیوں نے 12گول کئے۔ سنگاپور میں جاری انڈر 16 ایشیاء کپ میں پاکستان نے چائینز تائی پے کے خلاف 16 گول کئے اور صرف ایک گول ان کے خلاف ہوا، پاکستان کی جانب سے محمد عتیق نے 5، شان ارشاد نے 4 اور نوید ملک نے 3 گول کئے، پاکستان ٹیم کل 2 میچز کھیلے گی، پہلا میچ چین اور دوسرا میچ جاپان کے خلاف ہوگا۔