تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:29

پاکستان کے محمد ماجد ایشین جونیئر اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جیو نیوز - اندور…پاکستان کے محمد ماجد ایشین جونیئر اسنوکر چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے چین کے لو نینگ کو شکست سے دوچار کر کے فائنل فور میں جگہ بنالی۔پاکستان کے محمد ماجدسے جونیئر ایشین اسنوکر ٹائٹل صرف دو قدم کی دوری پر ہے،سمندری سے تعلق رکھنے والے ماجد نے چمپئن شپ کے کواٹر فائنل میں چین کے لو نینگ کو دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دینے میں کامیاب رہے ، چار فریم تک مقابلہ دو دو سے برابر تھا ماجد نے پانچویں اور چھٹے فریم میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.