تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:22

پاکستان کے محمد ماجدایشین اسنوکر چیمپئن شپ فائنل میں ہار گئے

جیو نیوز - اندور…ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان کے محمد ماجد علی فائنل میں ہمت ہارگئے ، ایک فریم کے فرق سے تھائی کیوسٹ نے ٹائٹل جیت لیا۔اندور میں کھیلی گئی ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد ماجد علی کا مقابلہ تھا ئی لینڈ کینوپون سائنگ کھم سے تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کو بھاری برتری سے روکے رکھا۔ پہلے مقابلہ تین۔ تین ، پھر چار۔ چار اور پھر پانچ۔ پانچ فریمز پر برابر ہوا۔ لیکن فیصلہ کن فریم میں تھائی پلیئر نے ماجد کو موقع نہ دیا اور بیسٹ آف الیون فریمز کا فائنل چھ۔ پانچ کے اسکور سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.