7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:56
پاکستان نے انڈر16ہاکی چیمپین شپ کا اعزاز جیت لیا
جیو نیوز - سنگاپور…پاکستان نے بنگلا دیش کوہرا کرانڈر16ہاکی چیمپین شپ کا اعزاز جیت لیا۔سنگاپورمیں ہوئے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کوپانچ تین سے شکست دی۔محمدعتیق نے دوگول کیے۔سکندرمصطفی ،شان ارشاد اورعدیل لطیف نے ایک ایک گول کیا۔یوں پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔