9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:13
انڈر 16ہاکی ٹیم نے ملک اور فیڈریشن کا سرخرو کر دیا،آصف باجوہ
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ انڈر 16 بوائز ہاکی ٹیم نے ملک اور فیڈریشن کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،ان نوجوانوں نے مضبوط بنیاد رکھ دی ہے،اب اس بنیاد پر عمارت کھڑی کی جاسکتی ہے۔سیکرٹری آصف باجوہ نے ٹیم کی کامیابی پر ٹیم ہر کھلاڑی کی فرداً فرداً تعریف بھی کی۔