تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:33

ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں جانے والی ٹیم کوروک دیا

جیو نیوز - اسلام آباد…بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں جانے والی پاکستانی ٹیم کو فرانس جانے سے روک دیا،ایف آئی اے کے حکام ٹیم کو بیرون ملک جانے نہ دیا جائے۔ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 13مئی سے فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہوگی جس میں پاکستان ٹیم کو بھی شرکت کرنی ہے۔ لیکن وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے کہ وہ ایف آئی اے کو ہدایت کریں کہ پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو فرانس جانے نہ دیا جائے، پاکستان میں ٹیبل ٹینس کی دو فیڈریشن ہیں فرانس جانے والی سبطین گروپ کی فیڈریشن کو بین الصوابائی رابطہ کی وزارت تسلیم نہیں کرتی، لیکن پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کو اس فیڈیشن کی حمایت حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.