تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:4

آئی پی ایل : آج دہلی اورحیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

جیو نیوز - نئی دہلی …انڈین پریمئر لیگ میں آج دلی ڈئیرڈیولز اور سن رائیزرز حیدرآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔نئی دہلی میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ایونٹ میں اب تک دہلی کی ٹیم نے تین میچ کھیلے اورتینوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب سن رائزرزحیدرآباد کی ٹیم کو تین میں سے دومیچ میں کامیابی ہوئی۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپرایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.