13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:14
پاکستان نے روایتی حریف کو ہرا کردبئی کبڈی کپ جیت لیا
جیو نیوز - دبئی…پاکستان کبڈی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر دبئی کبڈی کپ کا فائنل جیت لیا ۔دبئی کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل شارجہ ا سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔پاکستان کبڈی ٹیم نے روائیتی حریف بھارت کو چت کرتے ہوئے فائنل 27 کے مقابلے میں 49 پوائٹس سے جیت لیا ،پاکستان کی جانب سے سجاد گجر ،محمد منشا،عبید اللہ اور کپتان مشرف جاوید نے نمایاں کھیل پیش کیا اس جیت کے بعد پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا ،پاکستان کبڈی ٹیم آج شام وطن لوٹے گی ۔