14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:52
پرتگال موٹر ریلی کے دوسرے دن بھی فرانسیسی ڈرائیور سب سے آگے
جیو نیوز - لزبن… پرتگال کارریلی ورلڈ چمپئین شپ میں سیبسچیان اوگئیر نے دوسرے روز بھی اپنی برتری برقرار رکھی ہے ۔فرانسیسی ڈارئیور سیبسچیان اوگئیر کو فن لینڈ کیلیٹوالا پر 34.8 سیکنڈز کی برتری حاصل ہے ،ہسپانوی کار سوار ڈانی سورڈو کی گاڑی حادثے کے بعد ریس سے باہر ہوگئی۔ ایک منٹ 8 سیکنڈ کے وقفے سیفن لینڈ کے Mikko Hirvonen تیسرے نمبر پر ہیں۔ سابق فارمولاون ڈرائیورپولینڈ کے رابرٹ تکنیکی خرابی کے باعث ریلی سے باہر ہوگئے تھے۔ اس طرح روسی ڈرائیور Evgeny چوتھی پوزیشن پر جگہ بناپائے ہیں۔