تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:29

کوئی غلط کام نہیں کیا، الزامات بے بنیاد ہیں،ندیم غوری

جیو نیوز - لاہور…میچ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے پاکستانی امپائر ندیم غوری نے کہا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، بھارتی ٹی وی نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے مجھے پھنسایا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم غوری بتایا کہ سری لنکا میں لیگ سے متعلق بات چیت کے دوران گفتگو رکارڈ کی گئی، مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ دوستانہ ماحول میں بات کرتا رہا۔ سابق امپائر نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ سزا دی گئی ہے، پی سی بی کو میرا ماضی کا ریکارڈ دیکھنا چاہئے تھا، میرے خلاف یک طرفہ کارروائی کی گئی، سمجھ نہیں آتا کہ پی سی بی نے کس کے اشارے یا مشورے سے میرے خلاف فیصلہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا پی سی بی کے ساتھ کوئی کنٹریکٹ نہیں ہے۔ ندیم غوری نے بتایا کہ مجھے4 ہزار ڈالرفی میچ کی پرکشش آفر کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.