تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:20

شاہد خان آفریدی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی

جیو نیوز - لاہور … پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف نواز شریف سے ملنے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے لاہور میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی ، جس کے بعد یہ خبریں آئیں کہ بوم بوم آفریدی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم شاہد خان آفریدی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں شامل نہیں ہوا،عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کیلئے نواز شریف سے ملنے گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.