16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:54
انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے
جیو نیوز - ممبئی…انڈین پریمیر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ۔کنگز الیون پنجاب کولکتا نائٹ رائیڈرز کا سامنا کرے گی ، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے رائل چیلنجرز بنگلوراور دہلی ڈیئر ڈیولزکے درمیان ہوگا۔ جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔