تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:52

کھیلوں کے فروغ کیلئے ترقیاتی اسکیمیں جلد مکمل کی جائیں، صدیق میمن

جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا… کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے مختلف ترقیاتی اسکیموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے سیکرٹری اسپورٹس محمد صدیق میمن کی صدارت میں اسپورٹس ڈپارٹمنٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں کراچی ‘ حیدرآباد ‘ سکھر ‘ لاڑکانہ ‘ ٹھٹھہ اور بے نظیر آباد میں زیر تعمیر منصوبوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف تعمیری منصوبوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کمپلیکس کی جلد از جلد تعمیر کے لئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ سیکرٹری اسپورٹس نے اجلاس کو بتایا کہ وہ خود ان ترقیاتی منصوبوں کو دیکھنے جائیں گے اور کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی نہ ہی تاخیر ی حربے، اگر اس قسم کی کوئی شکایت ملی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ یہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں تاکہ ان علاقوں کے عوام کھیلوں کی سہولیات سے مستفید ہوں ۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری عمران بھٹی‘ ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد عبدالسلام اور چیف انجینئر اسپورٹس محمد اسلم مہر نے شرکت کی ۔دریں اثناء پاکستانی اسکواش کھلاڑی یاسر بٹ پی ایس اے ورلڈ ٹور چیلنج کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ نیوریارک میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں یاسر بٹ کو ساؤتھ افریقا کے شان لی روک کے ہاتھوں پہلے راؤنڈ میں شکست کھا گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.