تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:2

آئی پی ایل:آج دہلی ڈیرڈیولز اور چنئی سپرکنگز مدمقابل ہوں گی

جیو نیوز - نئی دہلی …انڈین پریمئر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، دہلی ڈیرڈیولز کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے مدمقابل ہوگی، جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔ دہلی میں ہونے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ ایک طرف میزبان ٹیم ہوگی جس کے پاس مہیلا جے وردنے، وریندر سہواگ، مورنے مورکل اور ڈیوڈ وارنر ہیں تو دوسری جانب ہے سابق چیمپینز چنئی سپر کنگز، چنئی کی ٹیم میں مہندرا سنگھ دھونی، سریش رائنا، رویندرا جڈیجا اور ڈرک نینز شامل ہیں۔ چنئی کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 4 میچ کھیلے جس میں سے دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی، دہلی کی ٹیم کو پانچوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.