تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:42

پاکستانی بولرز شریف ہیں چھکا کھا کر سر جھکا کر چلے جاتے ہیں ،وسیم اکرم

جیو نیوز - کراچی…سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز شریف ہیں چھکا کھا کر سر جھکا کر چلے جاتے ہیں ،فاسٹ بولرز کو کتنا ایگریسیو ہونا چاہیے یہ انہیں سیکھانا ہوگا ،کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کیمپ میں بولرز کو سیکھانا ہوگا کہ بے جان وکٹ پر بال کس طرح کی جاتی ہے۔سابق کپتان نے کہاکہ ہمارے بولرز شریف ہیں چھکا کھاتے ہیں اور سر جھکا کر چلے جاتے ہیں ان ہیں سیکھانا ہوگا کہ فاسٹ بولر کی ایگریشن کیا ہوتی ہے ، پی سی بی کا دس روزہ کیمپ اس طرح کی تربیت کے لئے ناکافی ہے،ہر چھ ماہ بعد اس قسم کی ٹریننگ کرانی چاہیے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.