22 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:39
اے ٹی پی رینکنگ: اعصام اور روزے کی جوڑی تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی
جیو نیوز - کراچی … پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر یوآن یولین روزے کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری آئی ہے، پاک ڈچ پیئر ڈبلز ٹیم رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔ اے ٹی پی کی نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق اعصام اور روزے کا پیئر ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں میامی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، ڈبلز ٹیم رینکنگ میں امریکا کے برائن برادرز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن میں جگہ نہیں بناسکا تھا۔ ڈبلز کی انفرادی رینکنگ میں یوآن یولین روزے ساتویں اور اعصام الحق آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔