تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:49

سلمان بٹ اور محمدآصف عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند کریں، آئی سی سی

جیو نیوز - دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کے شکار پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمدآصف شائقین کرکٹ کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند کریں اور اپنی کرپشن کا اعتراف کرکے کرپشن کیخلاف معلومات آئی سی سی کو فراہم کریں۔آئی سی سی نے اسپاٹ فکسرزکومشورہ دیا ہے کہ بس کروبہت ہوگئی ،تمہاراکھیل ختم ہوگیا،گمراہ کرنابندکرو،اورغلطی مان لو۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ آئی سی سی نے جوقدم اُٹھایا وہ ٹھیک تھا،سلمان بٹ اورمحمدآصف ایک نہیں،دونہیں،تین جگہ مجرم قراردیئے گئے۔اب ادھرادھرکی باتیں چھوڑیں اورمان لیں کہ وہ کالے دھندے کاحصہ رہے،سلمان بٹ اورمحمدآصف کے پاس بہت سارے رازہوں گے،جوآئی سی سی کے سامنے اگل دیں توکرپشن کے خاتمے میں مددمل سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.