تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:58

دانش کنیریا کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائیگا

جیو نیوز - لندن … انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی کیخلاف پاکستانی کرکٹر دانش کنیریا کی اپیل پر سماعت مکمل ہوگئی ، پاکستانی اسپنر کے مستقبل کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ دانش کنیریا پر تاحیات پابندی ساتھی کرکٹر مروین ویسٹ فیلڈ کو اسپاٹ فکسنگ پر اکسانے کے الزام میں لگائی گئی ۔ دانش کنیریا نے پابندی کیخلاف اپیل کی جس پر پیر سے جمعرات سماعت ہوئی۔ سماعت میں دانش کنیریا، مروین ویسٹ فیلڈ اور انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنا بیان دیا جبکہ ان پر جرح بھی ہوئی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا کی اپیل پر فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.