26 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:39
ٹور آف رومانڈی:دوسرا مرحلہ لیتھونیا کے سائیکلسٹ کے نام
جیو نیوز - گرینگس ، سوئٹزرلینڈ…لیتھونیا کے سائیکل سوار نے ٹور آف رومانڈی کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کرلیا، برطانیہ کے کرس فرووم اب بھی یلو جرسی پر قابض ہیں سوئٹزرلینڈ میں جاری ریس میں لیتھونیا کے سائیکل سوار نے عمدہ کارکردگی دکھائی، 25 سالہ Ramunas Navardauskasنے دوسرے مرحلے میں 190 عشاریہ 3 کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے، 51 منٹ اور 49سیکنڈز میں طے کیا۔ برطانیہ کے کرس فرووم مجموعی برتری کے ساتھ یلو جرسی پر قابض ہیں۔