تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:59

پاکستان اوپن گالف چمپئن شپ کے دوسرے روزمقابلے جاری

جیو نیوز - کراچی …پاکستان اوپن گالف چمپئن شپ کے دوسرے دن بھی گالفرز کے درمیان مقابلے جاری ہیں۔ محمد منیر انڈر 8 پار کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی میں جاری چمپئن شپ کے دوسرے دن محمد منیر نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔وہ مائنس انڈر پار کھیل کر لیڈ کررہے ہیں۔ وقت نہ پہنچنے کی وجہ سے چار گالفرز کو ڈسکوالی فائی کردیا گیا۔ ان گالفرز میں امیچز کیٹگری میں شہزاد نور، شازلی اظہر اور صائم شازلی جبکہ پروفیشنل گالفر غلام عباس شامل ہیں۔ چمپئن شپ میں کل سے سینئر کیٹگری کے مقابلے شروع ہوں گے، ایونٹ کا اختتام 28 اپریل کو ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.